آصف زرداری کی سیاسی بصیرت نے افہام وتفہیم کی سیاست کو فروغ دیا وزیراعلیٰ سندھ

پیپلزپارٹی کے جلسوں میں لوگ خود آتے ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ گونگے بہرے اور غافل نہیں، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک October 15, 2014
ہم پر تنقید کرنے والے بھی خود اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آصف زرداری نے کتنے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا، سید قائم علی شاہ، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ ہم پر تنقید کرنے والے اب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آصف زرداری نے کتنے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اوران ہی کی سیاسی بصیرت نے ملک میں افہام وتفہیم کی سیاست کوفروغ دیا۔

دادو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے مشکل حالات میں حکومت کی لیکن ان کی سیاسی بصیرت نےملک میں افہام و تفہیم کی سیاست کو فروغ دیا اور اب ہم پر تنقید کرنے والے بھی خود اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آصف زرداری نے کتنے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جلسوں میں لوگ خود آتے ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ گونگے بہرے اور غافل نہیں، 18 اکتوبر کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ بلال بھٹوزرداری کی سکیورٹی کے لئے بھی تسلی بخش انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔