ہیومن رائٹس کمیشن نےبھارتی جیل میں قید کاشف کی رہائی کے لئے کوششیں تیز کر دیں

کاشف کو بھارتی بارڈر پر تعینات سکیورٹی فورسز نےتحویل میں لےلیاتھا

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے عہدیدار زمان خان نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاشف کے بھارتی جیل میں قید ہونے کے انکشاف کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نےاس کی رہائی کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

دیپالپور اوکاڑہ کا رہائشی 13 سال کا کاشف علی گزشتہ سال 18 ستمبر کووالدہ کےساتھ دیپالپور سے لاہور آرہاتھا، کاشف قصور کے قریب بس سےاتر گیا اورحسینی والا بارڈر فیروز پورسے بھارت جاپہنچا۔



کاشف کو بھارتی بارڈر پر تعینات سکیورٹی فورسز نےتحویل میں لےلیاتھا۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے عہدیدار زمان خان نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story