ہمایوں سعید فلم ’’ملک‘‘ میں ملک ریاض کا کردار ادا کرینگے

معروف بزنس مین کی جدوجہد زندگی پر مبنی فلم میں عروہ حسین ہیروئن آئیں گی

چیلنجنگ کردار کیلیے ملک ریاض کی مختلف وڈیوز دیکھنا پڑیں، ہمایوں، ٹریلر جاری ۔ فوٹو : فائل

فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار ہمایوں سعید معروف بزنس مین ملک ریاض بن گئے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض حسین کی جدوجہد زندگی پر ''ملک '' کے نام سے فلم بنائی جارہی ہے جس میں ان کا کردار ملک ریاض حسین کر رہے ہیں ۔ اس فلم کے تین منٹ کا ٹریلر میں ہمایوں سعید کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے۔ اس فلم میں ماڈل واداکارہ عروہ حسین ان کی بیوی کا کردار کر رہی ہیں جن کی عیدالاضحیٰ پر ''نامعلوم افراد'' ریلیز ہوئی ہے۔

ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ یہ کردار میرے لیے ایک چیلنج تھا کیونکہ اس میں مجھے ایک ایسی شخصیت کے کردار کو نبھانا تھا جو بزنس ٹائیکون ہونے کے ساتھ فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے ملک ریاض کے مختلف وڈیوز دیکھیں تاکہ اس کردار کے ساتھ انصاف کرسکوں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں اسے ایک اچھی کوشش سمجھتا ہوں کیونکہ ہمیں اپنی فلموں اور ڈراموں کے ذریعے ایسے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے اپنے شعبوں کے ذریعے ملک وقوم کانام روشن کر رہے ہیں ۔
Load Next Story