خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

نرخ منگل کو 4 فیصد سے زائد گھٹ جانے کے بعد مزید 1.16 ڈالر فی بیرل تک گر گئے


AFP October 16, 2014
مارکیٹ میں وافر سپلائی اورطلب میں کمی سے قیمتیں کئی سال کی نچلی سطح پر آگئیں۔ فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں منگل کو 4 فیصد سے زائد کمی کے بعد طلب میں کمی اور وافر سپلائی کی وجہ سے بدھ کو قیمتیں مزید گھٹ گئیں۔

گزشتہ روز یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی کروڈ 4 سال کی نئی کم ترین سطح 83.37 ڈالر اور امریکی آئل ڈبلیو ٹی او 2 سال سے زائد کی کم ترین سطح 80.37 ڈالر فی بیرل تک نیچے آگیا تاہم بعد میں ریکوری ہوئی اور لندن میں دوپہر تک برینٹ نارتھ سی خام تیل کی آئندہ ماہ فراہمی کے لیے قیمت 98 سینٹ کی کمی سے 84.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ ڈبلیوٹی آئی کے نومبر میں ترسیل کے لیے نرخ 1.16 ڈالر گھٹ کر 80.68 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کی جانب سے خام تیل کی عالمی طلب میں کٹوتی کے اعلان کے بعد منگل کو قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی اور امریکی آئل 3.9 ڈالر (4.5 فیصد) کی کمی سے 81.84 ڈالر اور برینٹ اور 3.85 ڈالر (4.3 فیصد) کی کمی سے 85.04 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |