لندن پاکستانی ہائی کمیشن نے دو صحافیوں کوویزا دینے سے انکارکردیا
پاکستانی ہائی کمیشن نے صحافیوں کی درخواست مستردکرتے ہوئے ویزا دینے سے انکارکردیا
لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے جنوبی وزیرستان امن مارچ میں شرکت کے لئے آنے والے دو صحافیوں کوویزا دینے سے انکارکردیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی وزیرستان امن مارچ میں شرکت کے لئے دونوں صحافی کیرل گریسن اوریاسین ہلالی کو دعوت دی تھی اس سلسلے میں جب دونوں صحافی ویزے کے حصول کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن پہنچے تو ہائی کمیشن نے ان کی درخواست مستردکرتے ہوئے ویزا دینے سے انکارکردیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے صحافیوں کو ویزہ نہ دینے کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ وزیرستان امن مارچ پاکستان کے مفاد میں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے 6اکتوبر کو جنوبی وزیرستان کی جانب امن مارچ کا اعلان کیا ہے۔