16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کا آغاز ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن کیتھرین کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

اداکارہ ہیلن کو ایوارڈ ایشوریا رائے بچن نے دیا، کیتھرین دینیویو کو اکشے کمار نے اعلیٰ اعزاز سے نوازا، ایوارڈ۔۔۔


Net News October 16, 2014
16 ویں ممبئی فلم فیسٹیول کے آغاز پر اکشے کمار ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے لیے گزشتہ روز 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔

جس میں ہالی ووڈ لیجنڈ اداکارہ ہیلن میرن اور اداکارہ کیتھرین دینیویو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ہیلن میرن کو 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول میں اداکارہ ایشوریہ رائے نے جب کہ اداکارہ کیتھرین دینیویو کو اکشے کمار نے اپنے ہاتھ سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا۔



اس موقع پر کیتھرین کا کہنا تھا کہ لائف ٹائم اچیومنٹ انھیں 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول میں شریک ہوکر اچھا لگا۔ ہیلن نے کہا کہ ان کا کیریئر کا سفر بہت طویل ہے، 13 برس کی عمر میں انھوں نے فلمی کیریئرکا آغاز کیا۔ انھیں خوشی ہے کہ وہ نہ صرف 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کا حصہ بنی بلکہ یہ خصوصی ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ 16واں فلم فیسٹیول 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں