ترک کمپنیاں پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں شہبازشریف

ترک وزیرتوانائی نے کہا کہ ترک حکومت پنجاب میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی۔


ویب ڈیسک September 28, 2012
توانائی کے بحران نے پاکستان کی معاشی، صنعتی اور زرعی ترقی پربرے اثرات مرتب کیے ہیں، شہباز شریف فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ترکی کے وزیر توانائی سے انقرہ میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں توانائی کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول پر تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔


شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کے بحران نے پاکستان کی معاشی، صنعتی اور زرعی ترقی پربرے اثرات مرتب کیے ہیں لہٰذا ترک کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔


اس موقع پرترک وزیرتوانائی نے کہا کہ ترک حکومت پنجاب میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |