امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ 4 افراد ہلاک

حادثے کے بعد پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لےکرشواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔


ویب ڈیسک September 28, 2012
حادثے کے بعد پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لےکرشواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست منی سوٹا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔


پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے پرائیویٹ کمپنی کےدفترمیں اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


حادثے کے بعد پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لےکرشواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں