سی ایس ایس نتائج کا اعلان صرف 33 فیصد امیدوار کامیاب

13170امیدواروں نے امتحان دیا، 439 پاس ہوئے، نتائج نظام تعلیم پر سوالیہ نشان؟

نیا چیئرمین ایف پی ایس سی تعینات نہیں ہوتا ان کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

TUNIS:
سی ایس ایس 2014 کے تحریری امتحانات میں صرف 3.3 فیصد کامیابی کے تناسب نے ایک بار پھر جہاں ہمارے نظام تعلیم پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں وہاں وفاقی کابینہ بھی جواب دہ کہ ایک سال سے سی ایس ایس کے نئے اسکریننگ ٹیسٹ کے نظام پرکوئی فیصلہ کیوں نہیں کرسکی۔


سی ایس ایس 2014کے نتائج کے مطابق سی ایس ایس امتحان کے لئے 24640امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 13170 نے تحریری امتحان دیا تھا جب کہ امتحان پاس کرنے والوں کی کل تعداد صرف439 ہے جس میں 294 مرد اور145خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں۔ امیدواروں سے کہا گیاکہ تحریری امتحان پاس کرنے والوں کا میڈیکل اور نفسیاتی ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جب تک نیا چیئرمین ایف پی ایس سی تعینات نہیں ہوتا ان کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکیں گے۔
Load Next Story