سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

مقتولین کے لواحقین کی جانب سے سرگودھا موٹر وے پر بلاک کر کے دھرنا دیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک October 16, 2014
مرنے والے تمام افراد کا تعلق گوندل قبیلے سے تھا جس میں 2 سگے بھائی بھی شامل تھے۔ فوٹو: فائل

کوٹ مومن میں دیرینہ دشمنی پر 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں چک 65 جنوبی کے علاقے میں کار میں سوار مسلح ملزمان نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق گوندل قبیلے سے تھا جس میں 2 سگے بھائی بھی شامل تھے۔

مقتولین کے لواحقین کی جانب سے لاشیں سرگودھا موٹر وے پر رکھ کر احتجاج کیا جا رہا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا تو احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب کسی بھی نا خوشگوا ر واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین پر الزام تھا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل مخالف گروپ کے 2 افراد کو قتل کیا تھا اور وہ مقدمے کی پیروی کے لئے عدالت جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |