آئی سی سی کو سعید اجمل کے معاملے پر نظرثانی کرنی چاہیئے ثقلین مشتاق

سعید اجمل 2004 میں سڑک حادثے کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے ان کے کاندھے اور کوہنی میں شدید چوٹیں آئیں، سابق آف اسپنر


ویب ڈیسک October 16, 2014
سعید اجمل آئندہ دو ہفتوں میں بائیومیکنیکل لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھی تیار ہوں گے، ثقلین مشتاق فوٹو؛ فائل

سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق جادوگر اسپنر سعید اجمل کی درست ایکشن کے ساتھ دوبارہ عالمی کرکٹ میں واپسی کے لئے پرامید ہیں۔


آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن پر سعید اجمل پر لگائی گئی پابندی کے بعد سے سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق ان کے ایکشن کی درستگی کے لئے تگ و دو میں لگے ہیں اور گزشتہ 22 روز کی کوششوں کے بعد ثقلین مشتاق پرامید ہیں کہ سعید اجمل جلد عالمی کرکٹ کھیلیں گے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ سعید اجمل آئندہ دو ہفتوں میں بائیومیکنیکل لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھی تیار ہوں گے۔


ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے پاس بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلئیر کرنے کا سنہری موقع ہے جبکہ آئی سی سی کو بھی ان کی میڈیکل ہسٹری کا خیال رکھنا چاہیئے، اجمل 2004 میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کی کلائی، کوہنی، ہاتھ اور ایک کاندھا شدید متاثر ہوا تھا جبکہ اس حوالے سے ان کی تفصیلی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ وہ سعید اجمل کے معاملے پر نظر ثانی کریں کیوں کہ وہ تیزی سے مروجہ قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن کی درستگی پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں