لاہور میں ڈینگی مرض میں مبتلا رواں سال کا پہلا مریض دم توڑ گیا

شالیمار ٹاؤن کے علاقے امن پارک کا 26 سالہ نوجوان گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔


ویب ڈیسک October 16, 2014
والدین کو دھمکی دی جارہی ہے کہ وہ کہیں کہ مریض کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ فوٹو؛فائل

لاہور میں رواں سال ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا جبکہ لاہور کے صرف ایک شالیمار اسپتال میں ڈینگی کے 65 مریض زیرعلاج ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ لاہور کے علاقے امن پارک شالیمار ٹاؤن کا 26 سالہ نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ڈینگی سے ہلاکت کا رواں سال کا یہ پہلا کیس ہے۔ ڈینگی سے مرنے والے اویس کے والدین کو دھمکی دی جارہی ہے کہ وہ یہ کہیں کہ مریض کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔


دوسری جانب محکمہ صحت کے تمام تر انتظامات کے باوجود لاہور کے پسماندہ علاقے بند روڈ، چائنا اسکیم،گجر پورا اور گلشن پورا میں ڈینگی کا مرض بے قابوہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ سال بھی ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز شالیمار ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے تھے اور 26 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد ایک مرتبہ پھر شالیمار ٹاؤن میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 386 ہوچکی ہے جس میں سے 44 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈینگی مرض کے باعث پنجاب بھر میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |