خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 21 دہشتگرد ہلاک
فضائی کارروائی وادی تیراہ کےعلاقے اکا خیل اور سپاہ میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کی گئی
وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے 21 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ''آئی ایس پی آر'' کے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں اکا خیل اور سپاہ میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر فضائی کارروائی کے دوران 21 شر پسند ہلاک ہوگئے ہیں، فضائی کارروائی کے نتیجے میں ان کے 5 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وادی تیراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند تنظیموں کا گڑھ ہے، گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں مقامی قبیلے کے جرگے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔