عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
ستمبرکے مہینے میں مختلف بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں ایک ہزار 110 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے،اقوام متحدہ
ABU DHABI:
عراق کے دارالحکومت میں بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق بغداد کے ضلع خازیمیہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دوسرا بم دھماکا طالبیا میں ہوا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے، بغداد کے قریبی علاقے دولائی میں دو کار بم دھماکوں میں 29 افراد زخمی ہوئے جب کہ داعش نے دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب محمودیہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، میدیان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق ستمبرکے مہینے میں عراق میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں ایک ہزار 110 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے جبکہ رواں ماہ اب تک 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔