ملتان کے ضمنی انتخاب میں عامرڈوگر50 ہزارسے زائد ووٹ لے کر کامیاب سرکاری نتیجہ

جاوید ہاشمی نے38 ہزار 391 ووٹ حاصل کئے جنہیں ں 13 ہزار 930 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، سرکاری نتائج

جاوید ہاشمی نے38 ہزار 391 ووٹ حاصل کئے جنہیں ں 13 ہزار 930 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، سرکاری نتائج۔ فوٹو؛فائل

KARACHI:

ملتان کے حلقہ این اے 149 کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر ڈوگر 52 ہزار 321 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر مخالف آزاد امیدوار جاوید ہاشمی کے مقابلے میں 13 ہزار 930 ووٹ کی واضح برتری حاصل کی اور مجموعی طور پر 52 ہزار 321 ووٹ حاصل کئے جبکہ بالٹی کے نشان پر میدان میں اترنے والے مسلم لیگ (ن ) کے حمایت یافتہ جاوید ہاشمی نے 38 ہزار 391 ووٹ حاصل کئے۔


واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں جاوید ہاشمی اور عامر ڈوگر نے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے حصہ لیا تھا لیکن اس معرکے میں جاوید ہاشمی کومسلم لیگ(ن) اور عامر ڈوگر کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔ اس سے قبل 2013 کے انتخابات میں عامر ڈوگر نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا جس میں انہیں صرف 20 ہزار ووٹ ملے جب کہ جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر 83640 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے۔
Load Next Story