ایبولا وائرس کے مریضوں کیلیے اسپتالوں میں یونٹ قائم

وفاقی حکومت نےصوبائی حکومتوں کوایبولاوائرس سے بچاؤکیلیےسرکاری اسپتالوں میں آئی سولیشن یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کردیں۔


Staff Reporter October 17, 2014
مسافرکو بخار ہونے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ہی اسپتال کے آئسولیشن یونٹ منتقل کیاجائیگا فوٹو: فائل

محکمہ صحت نے ایبولا وائرس سے بچاؤکے لیے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو انتہائی چوکس کرتے ہوئے آئی سولیشن یونٹ قائم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں، اس سلسلے میں محکمہ نے جمعرات کونوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ روزچاروں صوبائی حکومتوں کو ایبولا وائرس سے بچاؤکیلیے تمام سرکاری اسپتالوں میں آئی سولیشن یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کردیں، صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیراحمد کی ہدایت پرجمعرات کو محکمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

جس میں کہاگیا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں اورغیرملکیوں کا کراچی ایئرپورٹ پر طبی معائنہ کیاجائے اوربالخصوص افریقہ سے آنیوالے مسافروں کوچیک کیا جائے اورکسی بھی مسافرکو بخار ہونے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ہی آئسولیشن یونٹ منتقل کیاجائے اوراس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے،محکمہ صحت نے ممکنہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر حفیظ الحق میمن کوفوکل پرسن مقررکرنے کے احکام جاری کردیے،کر اچی ایئرپورٹ پر20بستروں پر مشتمل آئی سولیشن یونٹ بھی قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں