سرگودھا میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئے پنڈال سج گیا

جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ مرکزی قیادت کے خطاب کے لئے اسٹیج بھی سج گیا


ویب ڈیسک October 17, 2014
جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ مرکزی قیادت کے خطاب کے لئے اسٹیج بھی سج گیا. فوٹو:فائل

لاہور:

تحریک انصاف کے سرگودھا میں جلسے کے لئے پنڈال سج گیا جب گراؤنڈ میں ہزاروں افراد موجود ہیں جن سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سرگودھا میں جلسے کے لئے اسٹیج سجا دیا گیا ہے جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہے تاہم شرکا کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گراؤنڈ میں موجود شرکا میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے جو عمران خان کا خطاب سننے کے لئے بے چین ہیں جبکہ شرکا کا جوش و خروش برقرار رکھنے کے لئے جلسہ گاہ میں پارٹی ترانے لگائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں