ISLAMABAD:
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور دیگر شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور رفقا کے درمیان ملکی سیاسی بحران کے حل اورحکومتی امور پربات چیت کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 2 ماہ سے جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث سیاسی حلقوں کی جانب سے حکومتی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔