وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں

اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار،اسحاق ڈار،خواجہ آصف، پرویز رشید، بندی احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ اور دیگر شریک


ویب ڈیسک October 17, 2014
وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اورحکومتی امور زیرغور آئیں گے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور دیگر شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور رفقا کے درمیان ملکی سیاسی بحران کے حل اورحکومتی امور پربات چیت کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 2 ماہ سے جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث سیاسی حلقوں کی جانب سے حکومتی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |