امریکی نائب صدر کا بیٹا منشیات کا استعمال کرنے پر ملازمت سے فارغ

ہنٹر بائیڈن امریکی بحریہ میں افسر تھا، اس کا طبی معائنہ کیا گیا تو خون میں کوکین کی موجودگی ثابت ہوئی


ویب ڈیسک October 17, 2014
ہنٹر بائیڈن نے 2012 میں امریکی بحریہ میں کمیشن میں ملازمت حاصل کی تھی۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو منشیات کا استعمال کرنے پر سرکاری ملازمت سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو منشیات کا استعمال کرنے پر سرکاری ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہنٹر بائیڈن امریکی بحریہ میں افسر تھا اور اس کا گزشتہ برس ٹیسٹ لیا گیا جس میں ان کے خون میں کوکین کی موجودگی ثابت ہوئی۔

دوسری جانب ہنٹر بائیڈن کی جانب سے جاری ایک بیان میں منشیات کے استعمال کے باعث ملازمت سے نکالے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عمل پر بہت شرمندگی اور افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لئے نیوی میں خدمات انجام دیں اور نیول حکام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ہنٹر بائیڈن نے 2012 میں امریکی بحریہ میں کمیشن میں ملازمت حاصل کی تھی لیکن جب گزشتہ برس ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو رپورٹ میں کوکین کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |