دپیکا پڈوکون کی فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

فلم کی کامیابی کے لئے سینما کا نہیں اسٹوری اور اسکرپٹ کا اچھا ہونا ضروری ہے، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک October 17, 2014
بہت سے فرنچ اور ایرانی ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے، دپیکا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں فرنچ سینما بھی بالی ووڈ کی طرح خوبصورت ہے، میں نہیں سمجھتی کہ فلم کی کامیابی کے لئے سینما اتنی اہمیت رکھتا ہے جتنی فلم کی اسٹوری اور اس کا اسکرپٹ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی فرنچ فلم میں کوئی اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی۔

دپیکا نے کہا کہ مجھے فرنچ کے ساتھ کچھ ایرانی فلمیں بھی اچھی لگتی ہیں اور بہت سے فرنچ اور ایرانی ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون آج کل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی آنے فلم ''ہیپی نیو ایئر'' کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 24 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں ابھیشیک بچن، بومن ایرانی اور سونو سود بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔