شیخ رشید کے پاس اگر شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں رانا ثناءاللہ

ملتان الیکشن کےنتائج عمران خان اور قادری کے دھرنا سیاست کےمنہ پر طمانچہ ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک October 17, 2014
حکومت کو 2018 تک کا ہی مینڈیٹ ملا ہے اس لیے ملک میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے۔ رانا ثناءاللہ، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ شیخ رشید کہتے تھے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا لہٰذا شیخ رشید کو شرم آنی چاہئے اور اگر ان کے پاس شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کی بات کی ہے،ملتان کے الیکشن کےنتائج عمران خان اور قادری کے دھرنا سیاست کےمنہ پر طمانچہ ہے کیونکہ ثابت ہوگیا بڑا جلسہ کرنے اور ووٹ لینے میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے تھے قربانی سے پہلے قربانی ہوگی اگر ایسا نہ ہوا تو نوازشریف چھا جائیں گے لہٰذا شیخ رشید کو شرم آنی چاہئے اور اگر ان کےپاس شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ 3 دن کی بات کرنے والے 6 ماہ پر آگئے ہیں اب یہ لوگ 2018 تک چلے جائیں گے جبکہ حکومت کو 2018 تک کا ہی مینڈیٹ ملا ہے اس لیے ملک میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔