کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیپلزپارٹی کا استقبالیہ کیمپ نذر آتش

5 سے 6 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دفتر کے قریب پہلے فائرنگ اور پھر کیمپ کو آگ لگا دی، عینی شاہدین


ویب ڈیسک October 17, 2014
5 سے 6 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دفتر کے قریب پہلے فائرنگ اور پھر کیمپ کو آگ لگا دی، عینی شاہدین. فوٹو؛فائل

مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کے جلسے کے لئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کو نذر آتش کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں نامعلوم موٹرسائیکل مسلح ملزمان نے پیپلزپارٹی کے تنظیمی دفتر پر توڑ پھوڑ کی اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے کل ہونے والے جلسے کے لئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کو نذر آتش کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 5 سے 6 مسلح ملزمان 3 موٹرسائیکلوں پر آئے اور دفتر میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جبکہ اس موقع پر موجود کارکنان جان بچا کر محفوظ مقام پرچھپ گئے جبکہ ملزمان نے پیپلزپارٹی کے جھنڈے اورپینافلیکس اتارکر انہیں آگ لگائی اور پھردفتر میں موجود فرنیچر کو بھی نذر آتش کردیا۔


واقعے کے فوری بعد فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی کی جانب سے کل ہونے والے جلسے کے لئے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ حساس علاقوں میں موجود کیمپوں پر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔