جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل کا تجربہ

میزائل 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی حکام


ویب ڈیسک October 17, 2014
میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں قائم خصوصی میزائل ٹیسٹ رینج سے کیا گیا،بھارتی میڈیا۔ فوٹو؛ فائل

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل سب سونک کروز میزائل نربھے کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایٹمی صلاحیت کے حامل سب سونک کروز میزائل کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں قائم خصوصی میزائل ٹیسٹ رینج سے کیا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل سب سونک نربھے کروز میزائل 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارت نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ون میزائل کا تجربہ کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔