جنوبی کوریا میں میوزک شو کے دوران چھت گرنے سے 16 افراد ہلاک متعدد زخمی

کچھ لوگ کنسرٹ سے لطف اندوزہونےکیلئےلوہےکی جالی سےبنے روشن دان کی چھت پرچڑھ گئےجولوگوں کا بوجھ نہ برداشت سکا،حکام


ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبا کی ہے،مقامی ٹی وی ۔ فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں میوزک کنسرٹ کے دوران چھت گرنے سے 16 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ۔

مقامی حکام کے مطابق میوزک کنسرٹ میں 700 سے زائد افراد شریک تھے اور کچھ لوگ کنسرٹ سے لطف اندوزہونے کے لئے لوہے کی جالی سے بنے روشن دان پر چڑھ گئے جو لوگوں کا بوجھ نہ برداشت سکا اور گرگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبا کی ہےجب کہ کنسرٹ انتظامیہ نے حادثے سے قبل بارہا لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ روشن دان سے اتر جائیں لیکن ا ن کی ہدایت کو لوگوں نے نظرانداز کردیا اور اسی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں