نائیجیریا کی حکومت اور جنگجو تنظیم بوکو حرام میں جنگ بندی کا معاہد طے پا گیا

نائیجیرین حکومت اور بوکوحرام کی قیادت کے درمیان امن مذاکرات پڑوسی ملک چاڈ میں ہوئے، صدارتی ترجمان


AFP October 17, 2014
معاہدے کے تحت جنگجو تنظیم اسکول سے اغوا کی گئیں 200 سے زائد طالبات کو رہا کرنے کی بھی پابند ہو گی، صدارتی ترجمان فوٹو: فائل

نائجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم بوکو حرام سے ملک میں امن اور طالبات کو رہا کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بوکو حرام سے معاہدہ طے پانے کے حکومت کی جانب سے متعلقہ احکامات مل گئے ہیں جن کی مکمل تعمیل کی جائے گی۔ دوسری جانب نائیجیرین صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جنگجو تنظیم کی قیادت کے درمیان امن مذاکرات پڑوسی ملک چاڈ میں ہوئے جس میں چاڈ کے صدر نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا اور معاہدے کے تحت بوکو حرام دہشت گردی کی کارروائیاں روکنے کے ساتھ ساتھ اپریل میں اسکول سے اغوا کی گئیں 200 سے زائد طالبات کو رہا کرنے کی بھی پابند ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں