لتا نے 1985 میں گایا اپنا انگریزی گیت فیس بک پر ڈال دیا

تقریباً تیس برس قبل لتا نے کینیڈا میں اپنی ایک دوست کی فرمائش پر انگریزی میں ایک گیت’’یو نیڈڈ می‘‘ گایا تھا۔


Net News October 18, 2014
لتا منگیشکر نے بر صغیر کی 30 مختلف زبانوں میں گیت گائے ہیں۔ فوٹو: فائل

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے درجنوں زبانوں میں گیت گائے مگر ان کے مداحوں نے انگریزی زبان میں گانا گاتے شاید ہی کبھی سنا ہو۔

تاہم ان کی یہ خواہش اب جلد ہی پوری ہو سکتی ہے کہ لتا نے تیس برس پہلے گایا انگلش گیت ''یو نیڈڈ می'' فیس بک پر ڈالا ہے۔ تقریباً تیس برس قبل انھوں نے کینیڈا میں اپنی ایک دوست کی فرمائش پر انگریزی میں ایک گیت گایا تھا جو انھیں کسی طرح دستیاب ہوا اور وہ انھوں نے اپنے مداحوں کے لیے پیش کیا ہے۔

لتا منگیشکر نے 1985 ء میں ایک کنسرٹ کے دوران انگریزی نغمہ ، ''یو نیڈڈ می'' گایا تھا۔ لتا منگیشکر نے بر صغیر کی 30 مختلف زبانوں میں گیت گائے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ مشہور کینیڈین گلوکارہ اینی مرے کی درخواست پر میں نے یہ گانا گایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں