اچھی فلمیں بننے لگیں انڈسٹری کی رونقیں جلد بحال ہونگیسلمان شاہد

نوجوان جس طرح کی فلمیں بنارہے ہیں انھیں باکس آفس پر بھی سراہا جارہا ہے، سلمان شاہد


Cultural Reporter October 18, 2014
ٹیلنٹ ہمارے پاس بہت ہے مگرہمارے ہاں اکیڈمیاں ہی نہیں، سلمان شاہد۔ فوٹو : فائل

ہمارے ہاں اچھی فلمیں بننے لگی ہیں اور جلد ہی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان شاہد نے کہا کہ نوجوان جس طرح کی فلمیں بنارہے ہیں انھیں باکس آفس پر بھی سراہا جارہا ہے' یہ فلم انڈسٹری والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو سمجھ بیٹھے تھے کہ اب پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں ہوسکتی۔ سلمان شاہد نے کہا کہ ٹیلنٹ ہمارے پاس بہت ہے مگرہمارے ہاں اکیڈمیاں ہی نہیں۔

اگرباقاعدہ ٹریننگ مل جائے تو وہ ہالی وڈ ، بولی وڈ معیار کی فلمیں بناسکتے ہیں۔ لوگ اچھی یا بری فلم کے نظریے کے تحت فلمیں دیکھتے ہیں اس لیے انھیں کیا پسند آجائے یہ کہنا قبل ازوقت ہے حالانکہ مجھے اپنی فلم ''تمنا'' اچھی لگی مگر لوگوں کو پسند نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں