برطانیہ میں دنیا کا مہنگا اور ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا کروز شپ

جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ کروز شپ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 3 سال میں تیار کیا گیا ہے۔


Net News October 18, 2014
کروز شپ میں 5 ہزار 400 سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

برطانوی شہر ساؤتھ ہمپٹن کے ساحل پر ان دنوں رش لگا ہوا ہے کیونکہ یہاں دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ جو لنگر انداز ہوگیا ہے۔

اویسس آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ کروز شپ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 3 سال میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز ایک ہزار 187 فٹ لمبا' 72 فٹ اونچا' 208 فٹ چوڑا اور 2 لاکھ 25 ہزار ٹن وزنی ہے۔

کروز شپ میں 5 ہزار 400 سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ یہاں شاپنگ مالز' ریسٹورینٹ' پارک' سوئمنگ پول' اپارٹمنٹ' جاگنگ ٹریکس سمیت سب کچھ ہے اور اس میں سفر کا کم سے کم کرایہ 3 ہزار امریکی ڈالر رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں