جال میں پھنسنے والی پانی کی بلی نے فشری پر دھمال مچا دیا

شکاریوں نے سمندر سے لائے گئے جال کو کھولا تو اس میں مچھلی کے بجائے ایک پانی کی بلی پھنسی ہوئی تھی۔


Net News October 18, 2014
شکاریوں نے بھی اس غصیلی پانی کی بلی کو سمندر میں واپس چھوڑنے میں ہی اپنی عافیت جانی۔ فوٹو : فائل

سمندر میں شکار کی غرض سے جانے والے شکاری بڑی بڑی مچھلیوں کو قابو کرنے کے ماہر ہوتے ہیں لیکن اگر جال میں کوئی اودبلاؤ پھنس جائے تو نتیجہ کچھ اور بھی نکل سکتا ہے۔

روس کی فشری میں شکاریوں نے سمندر سے لائے گئے جال کو کھولا تو اس میں مچھلی کے بجائے ایک پانی کی بلی پھنسی ہوئی تھی۔ بظاہر معصوم لگنے والی پانی کی بلی نے جال کھلتے ہی ایک شکاری کو پکڑ کر پھینک دیا اور وہاں موجود ایک ڈاگی نے آگے جانے کی کوشش کی تو اسے بھی نہ بخشا۔ شکاریوں نے بھی اس غصیلی پانی کی بلی کو سمندر میں واپس چھوڑنے میں ہی اپنی عافیت جانی اور پائپ کے ذریعے پانی ڈال کر اسے سمندر کی جانب دھکیل دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں