پروٹیزسے سیریزنیوزی لینڈ کو فٹنس مسائل نے گھیرلیا

میزبان بیٹسمین روز ٹیلر اور فاسٹ بولر ایڈم میلن انجریز مسائل کے سبب سیریز کے تینوں میچز میں باہر بیٹھے رہیں گے۔


Sports Desk October 18, 2014
بیٹسمین کین ولیمسن بھی کلائی میں تکلیف کے سبب ابتدائی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے، فوٹو: فائل

کیوی بیٹسمین روز ٹیلر اور فاسٹ بولر ایڈم میلن انجری مسائل کے سبب جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

پروٹیز اور کیویز کے درمیان سیریز کے تین ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے 21،24 اور27 اکتوبر کو شیڈول ہیں،بیٹسمین کین ولیمسن بھی بائیں کلائی میں تکلیف کے سبب ابتدائی میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے، تاہم ان کی سیریز کے باقی دو میچزمیں شمولیت کا انحصار ان کے مکمل صحتیاب ہونے سے مشروط کردیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کیلیے فیورٹ قرار دیے جانیو الے میزبان نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز سے قبل اپنے اہم پلیئرز کی انجری کا مسئلہ درپیش آگیا، میزبان بیٹسمین روز ٹیلر اور فاسٹ بولر ایڈم میلن انجریز مسائل کے سبب سیریز کے تینوں میچز میں باہر بیٹھے رہیں گے جبکہ بیٹسمین کین ولیمسن بھی کلائی میں تکلیف کے سبب ابتدائی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے، تاہم دیگر دو میچز میں ان کی شرکت ممکن بنانے کیلیے آئندہ ہفتے ان کی انجری کی نوعیت کا جائزہ لیا جائیگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیلر کو بائیں پنڈلی میں تکلیف کا سامنا ہے جبکہ میلن کو کہنی کی انجری ہے، کین ولیمسن بھارت میں چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی20 کھیل کر حال ہی میں وطن واپس لوٹے ہیں، جہاں پر انھوں نے ناردرن نائٹس کی نمائندگی کی تھی، ان کی کلائی میں سوجن ہے، انھوں نے درد کش انجیکشن کی مدد سے بھارتی ایونٹ میں بمشکل اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو کندھے میں تکلیف کا مسئلہ ہے، تاہم ان کی ون ڈے سیریز میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پروٹیز سے سیریز کے دو ابتدائی ون ڈے میچز21 اور24 اکتوبر کو مونٹ مینگونی میں شیڈول کیے گئے جبکہ سیریز کا اختتام 27 اکتوبر کو ہیملٹن میں ہوگا،کیوی ٹیم رواں برس جنوری میں بھارت سے ہوم سیریز کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، اس کے بعد کیوی ٹیم کی اگلی منزل یواے ای ہوگی، جہاں پر پاکستان سے مکمل سیریز کھیلی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں