عمران خان شیخ رشید اور شاہ محمود کیخلاف سانحہ قاسم باغ کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست دائر

سانحہ قاسم باغ تحریک انصاف کے قائدین کی غفلت کے باعث پیش آیا، درخواست میں موقف

ملتان کے قاسم باغ میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران حبس اور بھگدڑ کی وجہ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو فائل

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سانحہ قاسم باغ کے مقدمے کے اندراج کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔


سیشن کورٹ ملتان میں دائر درخواست میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین ، رہنما اعجاز چوہدری ، نور بھابھہ اور اعجاز جنجوعہ کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام شامل کیا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ قاسم باغ تحریک انصاف کے قائدین کی غفلت کے باعث پیش آیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کو ان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان کے قاسم باغ میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران حبس اور بھگدڑ کی وجہ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story