راولپنڈی میں مزید 25 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی
رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی میں مبتلا افراد کی تعداد 335 ہوگئی ہے
شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صرف راولپنڈی میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 335 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مزید 25 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی کے تمام نئے مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور گرد و نواح سے ہے جو شہر کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس ڈینگی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 445 تک پہنچ گئی ہے جن میں 335 کا تعلق راولپنڈی اور گرد و بواح کے علاقوں سے ہے جبکہ لاہور کے 50 اور شیخوپورہ میں 33 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔