چند لوگوں کی خواہشات پر حکومت تبدیل نہیں ہوسکتی وزیراعظم

ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک October 18, 2014
عوام کی فلاح اور بھلائی کے منصوبوں میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ عوام نے انہیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور چند لوگوں کی خواہشات سے حکومت نہیں بدلی جاسکتی۔

لاہور میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرین کی امداداورپنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پرغور کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے انہیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے چند لوگوں کی خواہشات سے حکومت نہیں بدلتی، ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی،موجودہ حکومت عوام کی فلاح اور بھلائی کے منصوبوں میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں