بات کچھ اِدھر اُدھر کی ’’حلیم‘‘

میں نے سوچا چھٹی کا دن ہے کیوں نہ آج گھر پر ہی حلیم تیار کیا جائے۔


میں نے سوچا چھٹی کا دن ہے کیوں نہ آج گھر پر ہی حلیم تیار کیا جائے۔ تصویر؛ ماریہ منظور

میرے بچوں کو بازار کی چیزیں کھانے کا بے حد شوق ہے ، ہر روز باہر سے کچھ نیا کھانے اور منگوانے کی خواہش ہوتی ہے۔ اب کی بار بچوں کی ضد تھی کہ ہمیں حلیم کھانا ہے۔ میں نے سوچا چھٹی کا دن ہے کیوں نہ آج گھر پر ہی حلیم تیار کیا جائے۔

تو پھر دیر کس بات کی ہے۔ پہلے دیکھتے ہیں کہ حلیم پکانے کے لیے ہمیں کون کون سے اجزا چاہئے ہیں۔ جی تو مندرجہ ذیل اشیا پر ایک نظر ڈالیں۔ کسی چیز کی کمی رہ گئی تو ذائقے میں فرق پڑ جائے گا۔

اجزا؛

گوشت ۔ایک کلو بغیر ہڈی کا



تصویر؛ ماریہ منظور

کٹا دلیہ اور جو۔ ایک پاؤ
دال ماش ۔آدھا پاؤ
دال چنا ۔ایک پاؤ
دال مسور ۔آدھا پاؤ
دال مونگ ۔آدھا پاؤ
لہسن، ادرک۔ 3 ٹیبل اسپون
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہو۔ا ایک ٹیبل اسپون
پسا گرم مصالحہ۔ ایک ٹیبل اسپون
نمک ۔حسب ذائقہ
تیل ۔ایک کپ
پیاز براؤن کی ہوئی۔ آدھا کپ
سجاوٹ کے لیے۔ ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، لیموں، براؤن پیاز، ادرک



تصویر؛ ماریہ منظور

ترکیب؛

سب سے پہلے کٹے ہوئے جو اور دلیہ کو رات بھر بھگونے کے لئے ایک برتن میں ڈال کر رکھ دیں۔
اب ایک الگ برتن میں دالیں بھگونے کے لیے رکھ دیں۔
دالیں گلنے کے لئے چولھے پر رکھ دیں، جب گل جائیں تو بلینڈ کرلیں اور گلے ہوئے دلیہ و جو کو پیس لیں۔
پیاز براؤن کرکے تمام مصالحوں کے ساتھ گوشت فرائی کریں، پھر مناسب پانی ڈال کر گلا لیں اور بھون لیں۔
پھر ہاون دستہ میں گوشت اچھی طرح کچل کر دالوں کے ساتھ ملادیں۔
ان سب چیزوں کو ملا کر دوبارہ دھیمی آنچ پر چڑھا دیں اور خوب گھوٹیں۔



تصویر؛ ماریہ منظور

آخر میں پیاز کا بھگار لگائیں اور پسا گرم مصالحہ شامل کرکے 10 منٹ دم پر رکھ دیں۔

باریک کٹی ہوئی ادرک، براؤن پیاز، لیموں ، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ سے سجا کر پیش کریں اور کھائیں۔ کیسا لگا؟

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں