بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ دنیا کا بد ترین ہوائی اڈا قرار

سیکیورٹی اہلکاروں کے جارحانہ مزاج کی وجہ سے ایک مسافر نے اسلام آباد ائیرپورٹ کو سنٹرل جیل سے تشبیہ دی ہے


ویب ڈیسک October 18, 2014
بدترین ایئرپورٹس کی فہرست میں دوسرا نمبر سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ کا جب کہ تیسرا نمبرنیپال کے کھٹمنڈو ایئرپورٹ کا ہے۔ فوٹو: فائل

ایک بین الاقوامی سروے نے آرام دہ ماحول، اچھی سہولیات، صفائی اور کسٹمر سروس کے حوالے سے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو دنیا کا بدترین ہوائی اڈا قرار دیا ہے۔

کینیڈا کی ایک ویب سائٹ پر دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے سروے میں ووٹرز کی ایک بڑی تعداد نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو دنیا کا بد ترین ہوائی اڈا قرار دیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے جارحانہ مزاج اور ہجوم کی وجہ سے کے باعث ایک مسافرنے اسلام آباد ائیرپورٹ کو سنٹرل جیل سے تشبیہ دی ہے جب کہ عوام کی اکثریت نے مسافروں کو ہینڈل کرنے میں ہوائی اڈے کی ناکامی کے بارے میں بھی شکایت کی ہے۔

منیلا کا ایئرپورٹ گزشتہ 3 سال سے مسلسل بدترین ایئرپورٹ میں سرفہرست تھا لیکن اب اس کا نمبر چوتھا ہے۔ سروے کے مطابق 2014 کے بدترین ایئرپورٹس کی فہرست میں دوسرا نمبر سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ہے جب کہ تیسرے نمبر پرنیپال کا کھٹمنڈو تری بھون بین انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پانچویں نمبر پر ازبکستان کا تاشقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔

ویب سائٹ پر کئے جانے والے سروے کے مطابق مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھنے والے ہوائی اڈوں میں چھٹا نمبر فرانس کے ٹل ایئرپورٹ کا جب کہ ساتواں نمبر جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ کا ہے۔ آٹھویں نمبر پر اٹلی کا برگیمو اوریو السیریو ایئرپورٹ، نویں پر جرمنی کا برلن ٹیگل اور دسویں نمبر نیویارک کا لگوارڈیا ایئرپورٹ شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں