محکمہ داخلہ سندھ نے جلسے جلوسوں پر 3 دن تک پابندی لگادی

ہفتہ کو ناموس رسالت ریلی ہرصورت میں نکالی جائے گی، مفتی منیب الرحمان

سندھ بھر میں اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر 3 دن تک پابندی لگادی ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144کے تحت جلسے،جلوسوں اورریلیوں پرپابندی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو ناموس رسالت ریلی ہرصورت میں نکالی جائے گی کیونکہ ہم نے اس کی اجازت صوبائی حکومت سے لی تھی۔
Load Next Story