سویڈن کے وزیر کی خوبصورتی نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

حیران کن طور پر سویڈش وزیر کی خوبصورتی کے مداح سویڈن سے زیادہ ترکی میں ہیں جس کا اندازہ انکے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہوتا ہے


ویب ڈیسک October 18, 2014
میرے خیال سے یہ سب میری صورت یا تصویر کی وجہ سے نہیں بلکہ میری کم عمری اور وزیر کا عہدہ ملنے کی وجہ سے ہوا ہے، سویڈش وزیر گیبریل وکسٹروم فوٹو: فائل

سویڈن کے وزیر صحت اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ان دنوں کافی مشہور ہیں اور ان کی یہ مقبولیت سویڈن میں ہو یا نہ ہو لیکن ترکی میں ان کی خوبصورتی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے 29 سالہ وزیر صحت گیبریل وکسٹروم کی مقبولیت کی وجہ ان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لگائی گئی وہ تصویر ہے جس نے ترکی کے لوگوں کے دلوں میں ہلچل مچادی اور تصویر پوسٹ کئے جانے کے بعد ان کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ ان کے مداحوں نے انہیں ''ہینڈسم منسٹر (خوبصورت وزیر)'' کا خطاب بھی دے دیا ہے۔

گیبریل وکسٹروم نے اپنی مقبولیت کے حوالے سے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ سلسلہ کب شروع ہوا، وہ بس یہ جانتے ہیں کہ ترکی میں کسی نے میرے بارے میں متعلق کیا تو اسے کافی لوگوں نے سراہا اور لوگوں کی بڑی تعداد مجھے فالو کرنا شروع ہوگئی جس پر میں نے سوچا کہ مجھے اپنے چاہنے والوں کا خیر مقدم کرنا چاہئے، یہ سوچ کر میں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ترکی کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور مجھے یہ دیکھ کر کافی حیرانی ہوئی کہ میرے پیغام کو 8 ہزار سے زائد لوگوں نے ری ٹوئٹ کیا۔

سویڈش وزیر کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ سب میری صورت یا تصویر کی وجہ سے نہیں بلکہ میری کم عمری اور وزیر کا عہدہ ملنے کی وجہ سے ہوا ہے اور اگر کسی بھی وجہ سے میں نوجوانوں کے لئے رول ماڈل بن سکتا ہوں اور انہیں سیاست میں لانے کے لئے کوئی کردار ادا کرسکتا ہوں تو یہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں