پیپلزپارٹی نوجوانوں کی جماعت ہے اور اس کے لیڈر بھی نوجوان ہیں قائم علی شاہ

پیپلزپارٹی ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی اور ملازمتیں دیتی رہے گی، وزیراعلی سندھ

پیپلزپارٹی ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی اور ملازمتیں دیتی رہے گی، وزیراعلی سندھ فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نوجوانوں کی جماعت ہے جس کے لیڈر بھی نوجوان ہیں جبکہ پارٹی میں غریب اور مسکین لوگ ہیں۔



مزار قائد سے متصل باغ جناغ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو جب وطن واپس آئیں اس وقت ان کے ساتھ 30 لاکھ افراد تھے اور آج جلسے میں شریک اتنے لوگ موجود ہیں جنہیں گننے والے کمپیوٹر خراب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی میں خواتین اور نوجوان نہیں تو وہ جلسہ گاہ آکر دیکھ لیں، آج کے جلسے میں ملک بھر سے جیالوں نے شرکت کی جبکہ گڑھی خدا بخش سے لوگ پیدل سفر کرکے جلسے میں شریک ہوئے۔


وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے ملک بھر میں اتنا روزگار فراہم کیا جس کی وجہ سے انہیں آج بھی یاد رکھا جاتا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے سندھ میں 2 لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں اور ایک لاکھ 80 ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت دی جنہیں بیرون ملک ملازمت دی گئی ہیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ نوجوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کرتی رہے گی اور ملازمتیں دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاست کا کیا کہنا ان کے ایوان صدر سے جانے کے بعد لوگ انہیں یاد کرتے ہیں جبکہ ان کے سیاسی تدبر کی بدولت سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے قریب آئیں۔

Load Next Story