بائیکرز کی حفاظت کے لیے لائف سیونگ جیکٹ تیار کر لی گئی

جب موٹر سائکل سوار کسی حادثے کا شکار ہوکر گر جاتا ہے تو یہ ایئر بیگ صرف 2 سیکنڈ میں ہوا سے بھر جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے ایسی جیکٹ تیار کر لی ہے جو بائکرز کو حادثے کے دوران شدید چوٹوں سے محفوظ رکھے گی، فوٹو فائل

یوں تو ہوائی جہاز کے مسافر لائف سیونگ جیکٹ استعمال کرتے ہی تھے لیکن اب موٹر سائکل سواروں کے لیے بھی کرلی گئی تیار ایسی ہی جیکٹ جو انہیں شدید چوٹوں سے بچائے گی۔


اس جیکٹ کو نام دیا گیا ہے 'اسپیڈی جیک ڈی پی ایس' کا جس میں نصب کیا گیا ہے بلٹ ان ایئر بیگ سسٹم جوموٹر سائیکل سوار کو کمر اور سر کی شدید چوٹوں سے محفوظ رکھے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ائیر بیگ کو جیکٹ کے کالرز میں لگایا گیا ہے جسے ایک چھوٹے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ رکھنے والے سلنڈر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ یہ سسٹم ایئر گن کے طرز پر کام کرتا ہے۔ جب موٹر سائکل سوار کسی حادثے کا شکار ہوکر گر جاتا ہے تو یہ ایئر بیگ صرف 2 سیکنڈ میں ہوا سے بھر جاتا ہے اور بائکر کی گردن، کندھے اورہیلمٹ کے درمیان گیپ کو بھر دیتا ہے جس کے نتیجے میں روڈ پر گھسٹنے کے دوران بائکر کا سر ایک مخصوص جگہ پر ساکت رہتا ہے جبکہ یہ ایئر بیگ کئی منٹ تک پھولا رہتا ہے۔ اس ائیر بیگ کی بدولت ڈرامائی طور پر نہ صرف کمر اور سر کی چوٹوں میں کمی آجاتی ہے بلکہ ایسی چوٹوں سے بھی بچا جاسکتا ہے جو بائکرز کے معذور ہونے یا موت کا سبب بن جاتی ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی ابتداء میں ریسنگ موٹر سائکل کے لیے استعمال کی جاتی تھی تاہم اس میں چند تکنیکی تدیلیاں کرکے اسے عام بائکرز کے لیے بھی کارآمد بنا دیا گیا ہے۔ اس ایئر بیگ کو کسی بھی قسم کے کپڑوں کے ساتھ آسانی کےساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔ اس ایئربیگ کو گیس ختم ہونے پر دوبارہ بھر کر استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔ یہ ایئر بیگ 599 امریکی ڈالر میں دستیاب ہے۔
Load Next Story