ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی شکست دیدی
بہتین پرفارمنس پر شین واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ عرفان پٹھان نے 31 اور سریش رائنا نے 26 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نےعمدہ بولنگ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کمنز 2 اور ایم اے اسٹارک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
141 رنز کے ہدف آسٹریلیا نے 14.1 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شین واٹسن نے 72 اور ڈیوڈ وارنر نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کی طرف سے واحد وکٹ یووراج سنگھ نے حاصل کی۔
بہترین پرفارمنس پر شین واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔