پولیس کے چھاپوں میں دہشت گرد سمیت32ملزم گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں91 چھاپہ مار کارروائیوں اور 2 مقابلوں کے بعد مجموعی طور پر 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔


Staff Reporter October 19, 2014
ملزمان کے قبضے سے2 دستی بم،ایک کلاشنکوف،12 ہتھیاراور منشیات برآمد فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد ایک دہشت گرد سمیت 32 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں91 چھاپہ مار کارروائیوں اور 2 مقابلوں کے بعد مجموعی طور پر 32 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2 دستی بم ، ایک کلاشنکوف ،12 ہتھیار اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں