پاک فوج دنیا کی بہترین آرمی اورپاکستان کے پاس جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کا موثر نظام ہےامریکی ماہر

شدیدمشکلات کے باوجود پاکستان کاجوہری پروگرام جاری رہناقابل تحسین ہے۔


Numainda Express October 19, 2014
ایل اوسی پربھارتی جارحیت سے متعلق موقف اعتمادسے پوری دنیا کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے،شرکا کی تجویز فوٹو: فائل

امریکا کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری آف ڈیفنس فارایشیا اینڈ پیسفک سیکیورٹی ایشوزڈاکٹرپیٹرلیوائے نے تسلیم کیاہے کہ پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کیلیے موثرنظام مرتب کر لیا ہے۔

پاکستان کے جوہری پروگرام نے خطے میں توازن پیدا کیا، افواج پاکستان کا دنیا کی بہترین روایتی افواج میں شمار ہوتا ہے، شدید مشکلات کے باوجودپاکستان کاجوہری پروگرام جاری رہناقابل تحسین ہے۔ وہ سی پی جی ایس کی جانب سے''جنوبی ایشیا میں ڈیٹرنس کے استحکام سے پرامریکہ نقطہ نظر''کے عنوان پرگول میز مذاکرے میں گفتگوکررہے تھے۔ مذاکرے کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل( ر)سیدمحمداویس نے کی جس میں دفاعی ماہرین،شعبہ تدریس،سفارتکار،صحافیوں کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ بھی شرکت کی، مذاکرے میں 2014 میں افغانستان سے امریکی اورنیٹوافواج کے انخلا کے بعدجنوبی ایشیا میں پیداہونے والی صورتحال کے پیش نظرمختلف اموربھی بات کی گئی۔

تاہم بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحیت پربھی شرکائے گول میزنے اظہار خیال کیا، گول میزمیں تجویزکیا گیا کہ پاکستان کواپناموقف اعتماد سے پوری دنیاکے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ پروپیگنڈے کومستردکرتے ہوئے حقائق سامنے آسکیں، پاکستان اورامریکا کے مفادات مشترکہ ہیں تاہم پاکستان اپنے دفاعی امورپرسودے بازی کے لیے تیار نہیں، ڈاکٹر پیٹرلیوائے رواںسال نے دوسری مرتبہ سی پی جی ایس کی جانب سے منعقدہ کسی پروگرام میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں