تاریخی جلسہ جمہوریت دشمنوں کیلیے واضح پیغام ہےشرجیل میمن

جلسہ نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام مریدوں،موسیقاروں اوردھرنے کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ نہیں، شرجیل میمن


Staff Reporter October 19, 2014
انقلاب اورتبدیلی اس ملک میں صرف بلاول بھٹو زرداری ہی لائیں گے، شرجیل میمن۔ فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اورسندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلزپارٹی کے تاریخی جلسے کے انعقادپرعوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ آج کا جلسہ ان مخالفین کیلیے واضح پیغام ہے جوملک میں جمہوریت دشمن ہیں۔

آج کے جلسہ نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام مریدوں،موسیقاروں اوردھرنے کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت بچاؤقوتوں کے ساتھ ہے۔باغ جناح میں جلسے کے اختتام پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ شہیدبی بی کی شہادت کے بعدپیپلز پارٹی ختم ہوگئی،آج کا یہ جلسہ دیکھ لیں توانھیں اندازہ ہوجائے گاکہ آج بھی اس ملک میں بھٹوازم زندہ ہے اورجو لوگ بڑھاپے کی عمرمیں خودکونوجوانوں کالیڈر کہتے ہیں اس جلسے نے ثابت کردیاکہ نوجوانوں کا اس ملک میں حقیقی لیڈرصرف بلاول بھٹو زرداری ہے،عمران خان نے آج کے جلسے کے عوام کیلیے جونازیباالفاط اورالقاب استعمال کیے انکاآج انھیں بھرپورجواب عوام نے اپنے جوش و جذبے سے دے دیا ہے،اگر عمران خان واقعی خودکوسیاستدان سمجھتے ہیں تووہ اپنی اس غلطی پرعوام سے معافی مانگ لیں۔

انھوں نے کہا کہ معافی مانگنے سے کوئی چھوٹابڑانہیں ہوتا،آج کاتاریخی جلسہ نیاپاکستان کادعویٰ کرنے والوں کیلیے یہ پیغام ہے کہ ان کی تحریک یادھرنوں سے تبدیلی نہیں آئے گی،انقلاب اورتبدیلی اس ملک میں صرف بلاول بھٹو زرداری ہی لائیں گے،آج کے اس عظیم الشان اورتاریخی جلسے سے بلاول بھٹوزرداری نے اپنے سیاسی سفرکاآغازکر دیاہے،یہ کارواں رواں دواں رہے گا،لوگ آتے جائیں گے اورمستقبل میں اب صرف پیپلزپارٹی ہی اس ملک میں راج کریگی۔انھوں نے جلسے میں عوام کی بھرپورشرکت پر ان کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔شرجیل میمن نے کہاکہ سیکیورٹی انتظامات عوام کی حفاظت کیلیے کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں