پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے سرتاج عزیز

بھارت کو اشتعال انگیز اقدامات سے روکا جائے, مشیر خارجہ کیسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو


ویب ڈیسک October 19, 2014
دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں، بان کی مون فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران انہیں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اشتعال انگیز اقدامات سے روکا جائے بصورت دیگر پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مشیر خارجہ سے گفتگو کے دوران سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں