بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ پاکستان کا بھی منہ توڑ جواب

بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے قریب پکھلیاں سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 19, 2014
گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کررہی ہے، فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور چناب رینجرز نے بھی اس کا بھرپورجواب دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے قریب پکھلیاں سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور پاک فوج اور رینجرز بھی اس کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں