ترکی کی سرحد سے ملحق شامی قصبے کوبانی میں داعش جنگجوؤں کا حملہ ناکام

داعش نے کرد ملیشیا کی رسد کا واحد راستہ بند کرنے کے لئے شدید گولہ باری کی اس دوران کئی گولے ترکی کی سرحد میں بھی گرے۔


ویب ڈیسک October 19, 2014
دولت اسلامیہ گزشتہ 4 ہفتوں سے کوبانی کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے کوشاں ہے فوٹو: اے ایف پی

شام کی کرد ملیشیا نے امریکا کے اتحادی ممالک کی فضائیہ کی مدد سے ترکی سے ملحق قصبے ''کوبانی'' میں داعش جنگجوؤں کا تازہ حملہ ناکام بنادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے اپنے خلاف لڑنے والی کرد ملیشیا کو ملنے والی رسد کا واحد راستہ بند کرنے کے لئے شدید گولہ باری کی اس دوران کئی گولے ترکی کی سرحد میں بھی گرے۔ امریکی فضائی حملوں اور کرد ملیشیا کی زمینی مزاحمت کے باعث داعش جنگجوؤں کا یہ حملہ ناکام بنادیا گیا۔

دوسری جانب کوبانی میں مزاحمت کرنے والی ملیشیا کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی فضائی کارروائیوں سے داعش شدت پسندوں کی پیش قدمی سست پڑ گئی ہے لیکن ان کے خلاف فضائی طاقت کا استعمال ناکافی ہے۔ کرد جنگجوؤں کو مزید اسلحہ اور گولہ بارود درکارہے تاکہ زمینی محاذ پر بھی ان کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جاسکے کیونکہ دفاع کرنے والوں تک اسلحہ اور بارود کی فراہمی تک اس علاقے کو نہیں بچایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ دولت اسلامیہ عراق اور شام کے مختلف حصوں پر قبضہ کرنے کے بعد گزشتہ 4 ہفتوں سے اس شہر کا کنٹرول بھی سنبھالنے کے لئے کوشاں ہے جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے گزشتہ دو روز سے داعش جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |