کراچی میں ڈاکوؤں نے سماجی کارکن ستار ایدھی کو یرغمال بناکر سونا اور کروڑوں روپے لوٹ لئے
لوٹے گئے سامان میں لاکھوں روپے کی نقدی، 5 کلو سونے کے علاوہ دیگر قیمتی اشیا بھی شامل تھیں، فیصل ایدھی
میٹھا در میں نامعلوم ملزمان سماجی کارکن عبدالستار ایدھی سمیت دیگر افراد کو یرغمال بناکر 5 کلو گرام سونا اور کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی صبح 8 سے 10 نامعلوم افراد کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع ایدھی سینٹر میں داخل ہوئے اور عبدالستار ایدھی سمیت دیگر افراد کو یرغمال بناکر وہاں موجود الماری میں سے 5 کلوگرام سونا اور ملکی و غیر ملکی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی کے عطیات اور ان کے پاس رکھوائی گئیں امانتیں بھی لوٹ کر لے گئے ہیں، غیر ملکی کرنسی میں لاکھوں امریکی ڈالرز بھی شامل تھے۔ ڈاکوؤں میں سے ایک شخص نے اپنا منہ ڈھانپا ہوا تھا اور وہ مسلسل کسی شخص سے موبائل فون پر بات کررہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 50 سال سے فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اور آج تک اس قسم کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔
واقعے کی رپورٹ میٹھادر تھانے میں درج کرلی گئی ہے اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرا نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکوؤں کے حلیے کے بارے میں عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی اسی سینٹر میں رہائش پزیر ہیں اور شدیدعلیل ہونے کے باوجود وہ فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔