مقبوضہ کشمیر کے معاملات میں مداخلت پر بھارتی وزیر اپنی ہی فوج پر برس پڑے

دریائے جہلم پر بند توڑنے کے حوالے سے بھارتی فوج کا بیان حقائق پر مبنی نہیں، شام لال شرما


ویب ڈیسک October 19, 2014
بھارتی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ اگر دریائے جہلم پرکندزال بند کو صحیح وقت پر توڑ دیا جاتا تو سری نگر بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے بچ جاتا۔ فوٹو؛ فائل

مقبوضہ جموں کشمیر کے معاملات میں مداخلت کرنے پر بھارتی وزیر شام لال شرما اپنی ہی فوج پر برس پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر برائے مقبوضہ کشمیر شام لال شرما نے سیلاب سے متاثرہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے دریائے جہلم پر کندزال کے مقام پر بند توڑنے کے بیان پر فوجی حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فوج کا بیان حقائق پر مبنی نہیں، ہر کوئی آبی ماہر بننے کی کوشش نہ کرے، ریاستی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو کام کیا اس کی مثالی نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ بھارت کے فوجی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ہی ریاستی حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اگر دریائے جہلم کے مقام پر کندزال بند کو صحیح وقت پر توڑ دیا جاتا تو سری نگر بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور ڈوبنے سے بچ جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں