بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے دیئے گئے وقت میں اضافہ کیا جائے الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ سے درخواست

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام 45 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا


ویب ڈیسک October 19, 2014
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں پیر سے درخواست کی فوری سماعت شروع کرے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے جو وقت دیا گیا ہے اس میں اضافہ کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عظمٰی نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو تفویض کرکے یہ کام 45 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے تاہم دونوں صوبوں میں حلقہ بندیوں کےلئے کم از کم 6ماہ درکار ہیں، اس سے قبل اس اہم ذمہ داری کو پورا نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کی درخواست کی فوری سماعت کے لئے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو پیر سے کیس کی سماعت شروع کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار تفویض کرکے سندھ اور پنجاب کو اس سلسلے میں 2 روز میں قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں